راجوری: ایل او سی پر گولہ باری، ایک فوجی ہلاک، دوسرا زخمی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سندر بنی کے شیر ٹکری اور دادل علاقوں میں پاکستانی فوج نے ہندوستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو ہندوستان اور پاکستانی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں ایک فوجی از جان اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سندر بنی کے شیر ٹکری اور دادل علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پاکستانی فوج نے ہندوستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

انہوں نے مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت حوالدار میٹھز ہاگن پی جبکہ مضروب اہلکار کی شناخت حولدار ایم ایم کرن کے بطور کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مضروب اہلکار کو علاج ومعالجے کے لئے فوجی ہسپتال اکھنور منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہاں تعینات فوجی اہلکاروں نے اس حملے کا بھر پور اورمؤثر جوب دیا۔


قابل ذکر ہے سال 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے ہونے اور اب کئی ماہ سے جاری عالمی وبا کے باوصف بھی طرفین کے درمیان سرحد پر گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ برابر جاری ہے۔ طرفین کے درمیان آئے روز کی نوک جھونک کی وجہ سے آر پار کے سرحدی بستیوں کا جینا مزید دو بھر ہو کے رہ گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔