راجوری: سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان مختصر تصادم آرائی، ایک ملی ٹینٹ ہلاک

جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے دسل گجرن علاقے میں جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان مختصر تصادم آرائی میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا

کشمیر تصادم، فائل تصویر/ آئی اے این ایس
کشمیر تصادم، فائل تصویر/ آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے دسل گجرن علاقے میں جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان مختصر تصادم آرائی میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ فی الوقت ایک ملی ٹینٹ کی لاش بر آمد کی گئی ہے جبکہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم فی الحال فائرنگ بند ہوئی ہے۔

قبل ازیں ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے راجوری کے نزدیک دسن گجرن جنگلاتی علاقے میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد وسیع پیمانے تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔


انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جب ان کو چلینج کیا تو انہوں نے فائرنگ کی جس کی جوابی کارروائی انجام دی گئی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جو وفقے وقفے سے رات بھر جاری رہا۔ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے صبح کی پو پھٹتے ہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔