ہندوستان کئی محاذ پر خطروں کا سامنا کر رہا، لیکن ہم تیار ہیں: راج ناتھ سنگھ

چین کے ساتھ ملک کی شمالی سرحدوں پر رسہ کشی کے بارے میں مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم طویل مدت سے حل طلب سرحدی تناعہ کے ساتھ ’یکساں حالت‘ کو جبراً بدلنے کی کوششیں دیکھتے آئے ہیں۔

راج ناتھ سنگھِ تصویر یو این آئی
راج ناتھ سنگھِ تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کے روز کہا کہ ہندوستان کئی محاذ پر خطروں اور چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، لیکن مستعد ہے اور کسی بھی غلط قدم کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے پاکستان کا نام لیے بغیر دوسالہ ’ایرو انڈیا شو اور ہوابازی نمائش‘ کے افتتاح کے موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ ہندوستان اسٹیٹ اسپانسرڈ اور اسٹیٹ انفلکٹیڈ دہشت گردی کا شکار بھی ہے جو اب تک عالمی خطرہ ہے۔

چین کے ساتھ ملک کی شمالی سرحدوں پر رسہ کشی کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ’’ہم طویل مدت سے حل طلب سرحدی تنازعہ کے ساتھ ’یکساں صورت حال‘ کو جبراً بدلنے کی افسوسناک کوششوں کو دیکھتے آئے ہیں۔‘‘ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان مستعد ہے اور ہر قیمت پر ہمارے لوگ علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کے لیے کسی بھی غلط قدم کا مقابلہ کرنے اور شکست دینے کے لیے تیار ہیں۔‘‘


ہندوستان اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں ایل اے سی (لائن آف ایکچوئل کنٹرول) پر نو مہینے سے رخنہ اندازی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کئی سطحوں پر مذاکرہ کے باوجود کوئی کامیابی نہیں ملی ہے اور رخنہ اندازی جاری ہے۔ گزشتہ مہینے، دونوں ملک ایل اے سی پر متنازعہ علاقوں میں فرنٹ لائن فوجیوں کو فوری پیچھے ہٹانے پر متفق ہوئے۔

ہندوستانی اور چینی فوجی افسران نے مشرقی لداخ میں ایل اے سی سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کے لیے 9 دور کی بات چیت کر چکے ہیں۔ دونوں ممالک نے اپنے ملک کے لیڈروں کے درمیان عام اتفاق پر عمل کرنے، بات چیت کی اچھی رفتار بنائے رکھنے، اور فوجیوں کو پیچھے ہٹانے کے عمل کو مشترکہ طور سے آگے بڑھانے کے لیے کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کے دسویں دور کا انعقاد کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔