’راجیو گاندھی ایک دور اندیش لیڈر تھے‘، دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے آنجہانی راجیو گاندھی کے مجسمہ پر کی گلپوشی

دیویندر یادو نے راجیو گاندھی کے یومِ پیدائش پر اسکالرشپ منصوبہ کے تحت ہونہار طلبا کو اعزاز دینے کے لیے پروگرام منعقد کیا جس میں تعلیم کے الگ الگ شعبہ سے جڑے طلبا کو اسکالرشپ پیش کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو اور دیگر لیڈران</p></div>

راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو اور دیگر لیڈران

user

قومی آوازبیورو

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے جدید ہندوستان کے معمار، بھارت رتن اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 80ویں سالگرہ پر ریاستی کانگریس دفتر میں ان کی تصویر کے سامنے گلپوشی کی اور ان کے کارناموں کو یاد کیا۔ انھوں نے راجیو بھون پہنچ کر وہاں موجود راجیو گاندھی کے مجسمہ کو مالا بھی پہنایا۔

دیویندر یادو نے راجیو گاندھی کے یومِ پیدائش پر نوجوانوں کی ترقی کے مقصد سے شروع ’پردھان مہندر یادو اسکالرشپ منصوبہ‘ کے تحت ہونہار طلبا کو اعزاز بخشنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا جس میں تعلیم کے الگ الگ شعبے میں ذہین طلبا کو اسکالرشپ کے ساتھ انھیں اعزاز بھی بخشا گیا۔ اس موقع پر دیویندر یادو کے علاوہ کانگریس کے کئی سینئر لیڈران و کارکنان بھی موجود رہے۔


دیویندر یادو نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجیو جی ایک دور اندیش اور نظریہ ساز شخصیت کے مالک تھے۔ انھوں نے اکیسویں صدی میں ملک کے سامنے آئے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے ہندوستانی کو عالمی قوت بنانے کے لیے تیار کیا۔ دہلی کانگریس صدر نے کہا کہ راجیو گاندھی کی ہی دور اندیشی تھی کہ انھوں نے کمپیوٹر اور ٹیلی مواصلات کے انقلاب کو وقت سے پہلے ملک میں متعارف کرایا۔ اس کا نتیجہ ہے کہ آج ہندوستان تکنیکی شعبہ میں دنیا کے بڑے ممالک کے ساتھ اگلی صف میں کھڑا دکھائی دیتا ہے۔ جمہوری نظام میں نوجوانوں کو شریک کرنے کے مقصد سے راجیو گاندھی نے انھیں 18 سال کی عمر میں ووٹنگ کا حق دیا۔

موجودہ حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ آج بے روزگاری، مہنگائی، نوجوانوں و خواتین اور دیگر غریب طبقہ کے لوگوں پر بڑھتے مظالم، آئین کی شکل کو بدلنا، بدعنوانی جیسے کچھ بڑے زخم ہیں جن کی تکلیف پورا ملک برداشت کر رہا ہے، اور راجیو گاندھی نے کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔ نہرو جی کی باصلاحیت قیادت، اندرا جی اور راجیو جی کی قربانی کے بعد بھی قدم در قدم ملک آگے بڑھتا چلا گیا، لیکن اب حالات ناگفتہ بہ ہوتے جا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔