ہندوستان کو 21ویں صدی میں قدم رکھنے کی بنیاد راجیو گاندھی نے فراہم کی: کانگریس

ڈاکٹر رامیشور اورانو نے کہا کہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی نے دل بدل جیسے واقعات کی تکرار پر روک لگانے کے لیے مضبوط قانون بنانے کا آغاز کیا، لیکن اب بھی یہ پورا نہیں ہوسکا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رانچی: جھارکھنڈ ریاستی کانگریس نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو دوراندیش بتایا اور کہا کہ ملک کے سب سے نوجوان وزیراعظم نے ہندوستان کو 21ویں صدی میں لے جانے کی بنیاد رکھی۔ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدرایسوسی ایٹ وزیر خزانہ ڈاکٹر رامیشور اورانو نے سابق وزیراعظم بھارت رتن راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر بدھ کو دارالحکومت رانچی میں سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ پروگرام منعقد کر کے انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کی۔

رامیشور اورانو نے کہا کہ ملک میں وزیراعظم تو بہت ہوئے ،لیکن راجیو گاندھی دوراندیش تھے اور انہوں نے ہندوستان کو21ویں صدی میں لے جانے کی بنیاد رکھی۔راجیو گاندھی نے 21 کی جگہ 18 سال کے نوجوانوں کو ووٹ دینے کا حق دلایا،خواتین کے لیے ریزرویشن کا انتظام کیا اور کمپیوٹر انقلاب کے ساتھ مواصلاتی انقلاب کی شروعات کی۔


ڈاکٹر اورانو نے کہا کہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی نے دل بدل جیسے واقعات کی تکرار پر روک لگانے کے لیے مضبوط قانون بنانے کا آغاز کیا،لیکن اب بھی یہ پورا نہیں ہوسکا ہے۔مرکز میں کانگریس حکومت کی تشکیل کے بعد سخت قانون سازی کی جائے گی۔ وزیرصحت بنّا گپتا کے ہوم کوارنٹائن میں جانے کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احتیاط ضروری ہے،لیکن زندگی کے ساتھ روزی بھی ضروری ہے،خوف میں آ کر سبھی کام بند کر دینے سے نہیں ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔