راجیہ سبھا انتخاب: چھتیس گڑھ سے کانگریس امیدوار راجیو شکلا اور رنجیت رنجن بلامقابلہ منتخب

چھتیس گڑھ میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں کے لیے ہوئے انتخاب میں کانگریس امیدوار کے طور پر راجیو شکلا اور رنجیت رنجن کو بلامقابلہ منتخب کیے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کانگریس کا پرچم
کانگریس کا پرچم
user

قومی آوازبیورو

چھتیس گڑھ میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں کے لیے ہوئے انتخاب میں کانگریس امیدوار کے طور پر راجیو شکلا اور رنجیت رنجن کو بلامقابلہ منتخب کیے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسمبلی سکریٹریٹ کی طرف سے دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں راجیہ سبھا کے لیے ہوئے انتخاب میں کانگریس کی طرف سے دو امیدواروں راجیو شکلا اور رنجیت رنجن نے نامزدگی کا پرچہ بھرا تھا۔ دونوں کو ہی جمعہ کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنجیت رنجن کو منتخب ہونے پر الیکٹورل افسر دنیش شرما نے سرٹیفکیٹ پیش کیا، جب کہ راجیو شکلا کی طرف سے سدھیر شکلا نے الیکٹورل افسر دنیش شرما سے سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے پر الیکٹورل افسر دنیش شرما نے دونوں کو گلدستہ پیش کر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔ اس موقع پر پارلیمانی امور کے وزیر رویندر چوبے، رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ جنیجا اور وکاس اپادھیائے موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔