راجستھان: جھنجھنو ضلع کے وکاس کمار نے جرمنی میں ہندوستان کا نام کیا روشن

وکاس کمار لامبا اس وقت وکاس ٹیسلا کمپنی برلن میں سافٹ ویئر انجینئر ہیں، وکاس نے حال ہی میں منعقدہ مشہور برلن میراتھن 2021 میں حصہ لے کر شیکھاواٹی اور ملک کو فخر کا موقع میسر کیا'

قومی جھنڈا، تصویر آئی اے این اایس
قومی جھنڈا، تصویر آئی اے این اایس
user

یو این آئی

جھنجھنو: راجستھان ضلع جھنجھنو کے سلطانہ گاؤں کے وکاس کمار لامبا نے جرمنی میں منعقدہ برلن میراتھن 2021 میں ایشین رنرز میں پہلا مقام حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ وکاس کمار لامبا اس وقت وکاس ٹیسلا کمپنی برلن میں سافٹ ویئر انجینئر ہیں۔ وکاس نے حال ہی میں منعقدہ مشہور برلن میراتھن 2021 میں حصہ لے کر شیکھاواٹی اورملک کو فخر بخشا اور ہندوستانی وایشین رنرز میں پہلامقام حاصل کیا ہے۔ دنیا بھر کے 24 ہزار ایتھلیٹوں میں وکاس نے 338 ویں پوزیشن حاصل کی۔

ہر سال منعقد ہونے والی برلن میراتھن میں وکاس نے 42 کلومیٹر کے لئے دو گھنٹے 44 منٹ کا ریکارڈ وقت لیا۔ وکاس نے بتایا کہ وہ 2016 سے لمبی دوری کی دوڑ لگا رہے ہیں۔ وکاس اس سے قبل ٹاٹا ممبئی میراتھن، لداخ میراتھن، بروسیلس (بیلجیم) میراتھن، کو پین ہیگن (ڈنمارک) میراتھن، روم میراتھن، آئس لینڈ میراتھن میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔