راجستھان: مہنگائی راحت کیمپوں میں 1.76 کروڑ سے زیادہ خاندانوں نے فائدہ اٹھایا

راجستھان میں ریاستی حکومت کی عوامی بہبود کی اسکیموں کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے لگائے گئے مہنگائی راحت کیمپوں میں اب تک 1.76 کروڑ سے زیادہ خاندانوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

جے پور: راجستھان میں ریاستی حکومت کی عوامی بہبود کی اسکیموں کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے لگائے گئے مہنگائی راحت کیمپوں میں اب تک 1.76 کروڑ سے زیادہ خاندانوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے، جبکہ 7.52 کروڑ سے زیادہ گارنٹی کارڈ تقسیم ہوچکے ہیں۔

موصولہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کی شام تک مکھیہ منتری چرنجیوی سواستھ بیمہ یوجنا اور مکھیہ منتری چرنجیوی درگھٹنا بیمہ یوجنا کے تحت 1.30 کروڑ سے زیادہ رجسٹریشن ہوئے ہیں۔ اسی طرح مکھیہ منتری کامدھینو پشو بیمہ یوجنامیں 1.06 کروڑ، مکھیہ منتری مفت اناپورنا فوڈ پیکٹ اسکیم کے تحت 1.03 کروڑ رجسٹرڈ ہوئے۔


اسی طرح اندرا گاندھی گیس سلنڈر سبسڈی اسکیم میں 54.80 لاکھ، مکھیہ منتری مفت بجلی اسکیم میں 92.55 لاکھ، مکھیہ منتری مفت زرعی بجلی اسکیم میں 11.27 لاکھ، مکھیہ منتری دیہی روزگار گارنٹی اسکیم میں 66.56 لاکھ اور اندرا گاندھی شہری روزگار گارنٹی اسکیم میں 4.37 لاکھ سے زیادہ رجسٹریشن ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل سیکورٹی پنشن اسکیم میں 51.20 لاکھ رجسٹریشن کیے گئے ہیں۔

عام آدمی کو مہنگائی سے راحت پہنچانے کی مہم جو کہ 24 اپریل سے شروع ہوئی تھی، مسلسل جاری رہے گی اور ہرایک خاندان تک راجستھان حکومت کی 10 بڑی اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کے لیے مستقل مہنگائی راحت کیمپ کا انعقاد ضلع کلکٹریٹ کے احاطے اور پنچایت سمیتی ہیڈ کوارٹرپر مسلسل جاری رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔