راجستھان: کانگریس ایم ایل اے بھنور لال شرما کا انتقال

کانگریس کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے بھنور لال شرما کا آج صبح راجستھان میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریباً 77 سال تھی۔ بھنور لال شرما نے صبح ایس ایم ایس اسپتال میں آخری سانس لی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جے پور: کانگریس کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے بھنور لال شرما کا آج صبح راجستھان میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریباً 77 سال تھی۔ بھنور لال شرما نے صبح ایس ایم ایس اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور انہیں ہفتہ کو ایس ایم ایس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

چورو ضلع کے سردار شہر کے گاؤں جتسیسر میں پیدا ہوئے بھنور لال شرما نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز بطور سرپنچ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سیاست میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہ سردارشہر سے سات بار ایم ایل اے رہے۔ وہ جنتا پارٹی میں بھی رہے۔

بھنور لال شرما ریاستی حکومت میں کابینی وزیر اور ڈپٹی چیف وہپ بھی تھے۔ گورنر کلراج مشرا اور وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔