راجستھان: کانگریس کی پہلی فہرست جاری، 33 امیدواروں کا اعلان

کانگریس نے راجستھان کے لیے اپنے 33 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں وزیر اعلی اشوک گہلوت، ان کے سابق نائب سچن پائلٹ، پارٹی کے سینئر لیڈر سی پی جوشی اور دیگر کے نام شامل ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جے پور: کانگریس نے ہفتہ کو 200 رکنی راجستھان اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 33 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں وزیر اعلی اشوک گہلوت، ان کے سابق نائب سچن پائلٹ، پارٹی کے سینئر لیڈر سی پی جوشی اور دیگر کے نام شامل ہیں۔ کانگریس نے گہلوت کو سردار پور اسمبلی سیٹ سے میدان میں اتارا ہے، جبکہ پائلٹ جو ان کی اپنی روایتی ٹونک اسمبلی سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔

پارٹی نے جوشی کو ناتھ دوارا اسمبلی سیٹ سے، ریاستی یونٹ کے سربراہ گووند ڈوٹاسرا کو لکشمن گڑھ اسمبلی سیٹ سے اور ہریش چودھری کو بیتو اسمبلی سیٹ سے میدان میں اتارا ہے۔ پارٹی نے اوسیاں اسمبلی سیٹ سے دیویا مدیرنا اور سادلپور اسمبلی سیٹ سے کرشنا پونیا کو بھی نامزد کیا ہے۔


پارٹی نے بھنور سنگھ بھاٹی، منوج میگھوال، امت چاچان، ریتا چودھری، اندراج سنگھ گرجر، للت کمار یادو، ٹیکارام جولی کو بھی آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ راجستھان کی 200 رکنی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 25 نومبر کو ہونے والی ہے اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ کانگریس کی نظریں راجستھان میں لگاتار دوسری بار اقتدار پر ہیں اور اس نے صحرائی ریاست میں کئی عوام نواز اسکیمیں شروع کی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔