’رام نومی تشدد کی جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل دے مرکز‘، وزیر اعلیٰ گہلوت کا امت شاہ کو چیلنج

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے جمعرات کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو رام نومی کے دوران کرولی اور دیگر ریاستوں میں ہوئے تشدد کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا چیلنج پیش کیا ہے۔

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت
user

قومی آوازبیورو

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے جمعرات کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو رام نومی کے دوران کرولی اور دیگر ریاستوں میں ہوئے تشدد کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا چیلنج پیش کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کمیٹی کی صدارت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج کے سپرد ہونی چاہیے، جو تشدد کے پیچھے اصل وجہ کی جانچ کرے گی۔ انھوں نے بی جے پی-آر ایس ایس پر نوجوان نسلوں کی معصومیت کا غلط استعمال کرنے اور تشدد کو فروغ دینے کا بھی الزام عائد کیا، کیونکہ وہ ہماری آزادی کے جدوجہد کی تاریخ سے انجان ہیں۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ ’’ہم نے روس کو تباہ ہوتے دیکھا ہے۔ حالانکہ ہمارا ملک گزشتہ 70 سالوں کے دوران کئی زبانوں اور مذاہب کے باوجود مضبوط رہا ہے۔ اندرا گاندھی نے اپنی زندگی کی قربانی دی، لیکن خالصتان کی تشکیل کی اجازت نہیں دی۔ راجیو گاندھی نے بھی ملک کے لیے اپنی قربانی دی۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ’’یہ وہ لوگ تھے جنھوں نے 70 سال میں ملک کو نئی اونچائیوں پر پہنچایا۔ حالانکہ موجودہ نسل جنگ آزادی کے دوران کے حالات سے انجان ہے جس کا فائدہ بی جے پی-آر ایس ایس اٹھا رہی ہے۔ وہ ایجنڈا طے کر رہے ہیں اور تشدد بھڑکا رہے ہیں۔‘‘


اشوک گہلوت کا کہنا ہے کہ ’’پہلے یہ کرولی میں ہوا، پھر راج گڑھ (جہاں مندر پر بلڈوزر چلا تھا) اور اب جودھپور۔ ہوقت پر ہماری کارروائی نے ریاست میں فساد کو روکا ہے۔‘‘ رام نومی کے دوران تشدد پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک بار اسباب کا پتہ چل جائے تو مستقبل میں ایسے واقعات پر لگام لگایا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */