رائے پور کنونشن: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا پارٹی لیڈران سے خطاب، ’کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں اور اجتماعی طور پر فیصلہ لیں‘

اس موقع پر کانگریس صدر نے پارٹی لیڈران سے اپیل کی کہ وہ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں اور اجتماعی طور پر فیصلہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ جو آپ کی رائے بنے گی، وہی میری اور سب کی رائے ہوگی

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر / @INCIndia</p></div>

تصویر ٹوئٹر / @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

رائے پور: چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں انڈین نیشنل کانگریس کے سہ روزہ کنونشن کے پہلے دن اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کنونشن کا خاکہ پیش کیا۔ اس موقع پر کانگریس صدر نے پارٹی لیڈران سے اپیل کی کہ وہ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں اور اجتماعی طور پر فیصلہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ جو آپ کی رائے بنے گی، وہی میری اور سب کی رائے ہوگی۔

شہید ویر نارائن سنگھ نگر، نیا رائے پور میں کانگریس کے 85 ویں جنرل کنونشن کے موقع پر منعقد ہونے والے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی لیڈران کا استقبال کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وہ یہ بتانا ضروری سمجھتے ہیں کہ راہل گاندھی کی کنیا کماری سے کشمیر تک ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران ملک بھر میں جو توانائی پیدا ہوئی اور مہنگائی، بے روزگاری اور اقتصادی معاملات پر جس طرح بیدائی پیدا ہوئی، اس جوش کو ہمیں برقرار رکھنا ہے۔


انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ کی تاریخ میں یہ کنونش نصف درجن ریاستوں کے اسمبلی انتخابات اور اس کے بعد 2024 کے عام انتخابات کے پس منظر میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ ہمارے یہ ایک بڑا چیلنج بھی ہے اور ایک اہم موقع بھی ہے۔ یہاں سے ہمارا معنی خیز پیغام ایک نئی توانائی کے ساتھ کروڑوں دوستوں تک پہنچے گا، پھر وہ کارکن اسے ہر گاؤں میں لے جا کر عوام کا اعتماد حاصل کر سکیں گے۔ ہم جو فیصلے لیں گے وہ کنیا کماری سے کشمیر تک ہماری پارٹی کے مستقبل کی مضبوط بنیاد بنیں گے۔

کانگریس صدر نے مزید کہا ’’ہمارا کنونشن ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب اس ملک کو بہت سے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔جمہوریت اور آئین کو خطرہ ہے۔ پارلیمانی ادارے بھی شدید بحران کا شکار ہیں۔ سیاسی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں بہت سوچنا ہوگا اور حقائق کے ساتھ اپنے خیالات کو آگے بڑھانا ہوگا کیونکہ پورے ملک کی نظریں اس کنونشن پر لگی ہوئی ہیں۔‘‘


کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ آج کی اہم میٹنگ کے ایجنڈے میں بنیادی طور پر 4 چیزیں شامل ہیں، پہلا موضوع سی ڈبلیو سی کا الیکشن ہے۔ صدر کے طور پر میں آپ سب سے صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کھل کر بات رکھیں اور اجتماعی فیصلہ لیں۔ آپ سب کی رائے میری اور سب کی رائے ہوگی۔ ہمارا دوسرا موضوع 85ویں کانگریس کا ایجنڈا طے کرنا ہے اور تیسرا موضوع کانگریس پارٹی کے آئین میں ترمیم کرنا ہے۔ اس کے لیے امبیکا سونی کی سربراہی والی کمیٹی ضروری ترمیم سے متعلق تجاویز آپ کے سامنے رکھے گی۔ آپ کو اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا اور فیصلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آخری اور سب سے اہم ایجنڈا ہماری تجاویز سے متعلق ہے۔ اس کنونشن میں بحث کے لئے 6 موضوعات طے کئے گئے ہیں۔ یہ مضامین ہیں، سیاسی، اقتصادی، بین الاقوامی امور، کسان اور کھیت مزدور، سماجی انصاف اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کو ان تمام موضوعات پر بنائے گئے 6 مسودہ قراردادوں پر بحث کرنی ہے۔ یہ ایک بہت اہم کام ہے، جو ہمیں بہت سنجیدگی سے کرنا ہے۔ کیونکہ اس میں ملک کے بنیادی مسائل کی ہماری سمجھ اور مستقبل کے لئے ہماری دور اندیشی دونوں نظر آئیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔