دہلی این سی آر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، اب شدید دھند کرے گی پریشان

نوئیڈا سمیت پورے این سی آر میں بدھ کو شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔ بھاری بارشوں کے سبب ڈرائیوروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نوئیڈا: نوئیڈا سمیت پورے این سی آر میں بدھ کو شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔ بھاری بارشوں کے سبب ڈرائیوروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر لوگوں کو پانی کے بھرنے سے بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

دریں اثنا، درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔ جمعہ کو این سی آر میں دھند چھائی رہے گی۔ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ ایسے میں لوگوں سردی سے راحت ملنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، پہاڑوں میں ایک ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہے، جس کا اثر نوئیڈا اور آس پاس کے علاقوں میں نظر آ رہا ہے اور دیر رات تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس کے بعد گھنی دھند چھائی رہے گی یعنی 2 فروری کو دن بھر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے اور حد نگاہ 50 میٹر سے کم رہے گی۔


3 فروری کو پہاڑوں میں ایک اور ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہو رہا ہے۔ اس کا اثر پھر نظر آئے گا۔ ایسی صورتحال میں 3 فروری سے 5 فروری تک بارش اور گھنے بادل چھائے رہیں گے۔ اس کے بعد 7 فروری تک گھنی دھند چھائی رہے گی۔ 7 فروری کے بعد ہی موسم کھلے گا اور سورج چمکے گا۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری کے درمیان رہے گا، جس سے لوگوں کو سردی سے راحت ملے گی۔

صبح سے بارش کے بعد کئی مقامات پر ٹریفک جام اور بجلی کی سپلائی میں خلل پڑنے کی اطلاعات ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اس میں نوئیڈا کے سیکٹر 15، 18، 19، 20، 22، 27، 29، 33، 34، 37، 40، 41، 53، 55، 56، 73، 82، 99 وغیرہ میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔