کورونا قہر کے درمیان کشمیر میں ریل خدمات بھی معطل

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کووڈ- 19 صورتحال اور گائیڈ لائنز و ایس او پیز کے پیش نظر بانہال اور بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات کو آج سے 16 مئی تک معطل رکھا جائے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: کورونا کیسز و اموات میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر حکام نے وادی کشمیر میں ریل خدمات کو پیر سے 16 مئی تک معطل رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔ کشمیر میں تعینات شمالی ریلویز کے چیف ایریا منیجر ثاقب یوسف نے یو این آئی اردو کو فون پر بتایا کہ کورونا کیسز و اموات میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر وادی کشمیر میں 10 مئی سے 16 مئی کی شام تک ریل خدمات معطل رہیں گی۔

ثاقب یوسف نے بتایا کہ فی الوقت ایک ہفتے کے لئے ریل خدمات بند رہیں گی، تاہم حالات کے پیش نظر اس میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں کورونا لاک ڈاؤن کے باجود بھی ٹرین خدمات پچاس فیصد سواریوں کے ساتھ جاری تھیں۔ تاہم کشمیر انتظامیہ کے احکامات پر اس کو فی الحال 16 مئی تک معطل کیا گیا ہے۔


دریں اثنا سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے پیر کو ایک مکتوب کے ذریعے ریلوے حکام کو ہدایت دی کہ کووڈ- 19 صورتحال اور گائیڈ لائنز و ایس او پیز کے پیش نظر بانہال اور بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات کو آج سے 16 مئی تک معطل رکھا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریلوے حکام نے اس مکتوب پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریل خدمات روک دیں۔ قبل ازیں سوشل میڈیا پر کچھ تصویریں وائرل ہوئی تھیں جن میں وادی کے ریلوے اسٹیشنوں اور ریل گاڑیوں میں مسافروں کا بھاری رش دیکھا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔