مہاراشٹرمیں ایکناتھ شندے کے رہنما کے دفتر پر چھاپہ، شیوسینا نے بی جے پی پر لگایا الزام

چھاپے کی کارروائی پرسابق ممبر اسمبلی شاہجی باپو پاٹل نے کہا ہے کہ سنگولا میونسپل کونسل میں بی جے پی کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لئے ان کے پیروں تلے زمین کھسک گئی ہے۔اسی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایکناتھ شندے (فائل) / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی شیوسینا کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ریاست میں حکمراں مہایوتی کی حلیف پارٹی شیوسینا کے رہنماؤں کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس دوران آج شنڈے کے سابق ایم ایل اے شاہجی باپو کے دفتر پر ایل سی بی اور الیکشن افسران چھاپہ مارنے پہنچے ہیں۔


پیر کے روزصبح سنگولا میں شاہجی باپو پاٹل کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا۔ ایل سی بی اور الیکشن کمیشن کی ٹیم نے اس دوران واقعہ کی ریکارڈنگ بھی کی۔ شاہجی باپو کے دفتر پر چھاپہ مارے جانے کے بعد ریاست کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ الیکشن افسران کے ذریعہ سنگولی میں ممبر اسمبلی بابا صاحب دیشمکھ کے الیکشن آفس کی بھی جانچ  کی گئی ہے۔

اس دوران شاہجی باپو پاٹل نے سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ضلع کے سرپرست وزیر جئے کمار گورے اور سابق ایم ایل اے دیپک آبا سالونکھے کے اشارے پر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگولا میونسپل کونسل میں بی جے پی کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لئے ان کے پیروں تلے زمین کھسک گئی ہے۔اسی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔