’کارٹون، سوال اور سچ، وہ سب سے ڈرتا ہے‘، راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر طنز

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’سچ سے، سوالوں سے، کارٹون سے، وہ سب سے ڈرتا ہے۔‘‘ انھوں نے اشاروں اشاروں میں ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو لگاتار تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ آج انھوں نے ایک بار پھر ٹوئٹ کر کے اشاروں اشاروں میں وزیر اعظم پر حملہ کیا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’سچ سے، سوالوں سے، کارٹون سے، وہ سب سے ڈرتا ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے آج بھلے ہی اشاروں اشاروں میں پی ایم مودی پر طنزیہ حملہ کیا ہے، لیکن وہ بیشتر مواقع پر کھل کر انھیں تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کو راہل گاندھی نے مودی حکومت کی ویکسین پالیسی پر سوال کھڑا کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ٹیکہ کاری مرکز پر پہنچنے والے ہر شخص کو ٹیکہ ملنا چاہیے کیونکہ زندگی جینے کا حق ان کا بھی ہے جن کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے۔


کانگریس رکن پارلیمنٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ لگاتار عوامی مسائل مرکزی حکومت کے سامنے رکھ رہے ہیں اور پی ایم مودی کی غلط پالیسیوں کے خلاف آواز بھی اٹھا رہے ہیں۔ کورونا وبا کو لے کر مرکزی حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدام، ٹیکہ کاری پالیسی اور آکسیجن کی کمی جیسے معاملوں پر انھوں نے کئی بار آواز اٹھائی اور سبھی ہندوستانی باشندوں کے لیے مفت ٹیکہ کاری کا مطالبہ تو وہ کئی مہینوں سے کرتے آ رہے تھے، جس پر مودی حکومت نے جزوی طور پر عمل کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔