پانچوں ریاست میں کانگریس کی خراب کارکردگی پر راہل گاندھی کا رد عمل آیا سامنے

راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’مینڈیٹ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد۔ ہم اس سے سیکھیں گے اور ہندوستان کے لوگوں کے مفادات کے لیے کام کرتے رہیں گے۔‘‘

راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر
راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور اسمبلی انتخابات کے رجحانات اب نتائج میں تبدیل ہونے لگے ہیں۔ کانگریس کی کارکردگی پانچوں ریاستوں میں انتہائی خراب دیکھنے کو مل رہی ہے، خصوصاً اتر پردیش میں تو پارٹی کو پانچ سیٹ بھی حاصل ہوتی دکھائی نہیں پڑ رہی۔ ایسے حالات کے درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا رد عمل سامنے آیا ہے اور انھوں نے کانگریس کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے عوامی مینڈیٹ کو قبول کرنے کی بات کہی ہے۔

راہل گاندھی نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے ’’مینڈیٹ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد۔ میں سبھی کانگریس کارکنان اور والنٹیرس کو ان کی سخت محنت اور خودسپردگی کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم اس سے سیکھیں گے اور ہندوستان کے لوگوں کے مفادات کے لیے کام کرتے رہیں گے۔‘‘


واضح رہے کہ جن پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج ہو رہی ہے، ان میں سے کسی بھی ریاست میں کانگریس حکومت بناتی ہوئی فی الحال نظر نہیں آ رہی ہے۔ اتر پردیش میں تو حالات انتہائی دگر گوں ہیں جہاں شام 5 بجے تک پارٹی محض دو سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئی ہے۔ بی جے پی اتر پردیش ہی نہیں، منی پور، اتراکھنڈ اور گوا میں بھی حکومت سازی کی طرف بڑھتی نظر آ رہی ہے۔ پنجاب میں عآپ نے کانگریس کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گویا کہ کانگریس نے کچھ ریاستوں میں حکومت تشکیل دینے کے لیے جو امیدیں لگا رکھی تھیں، وہ پوری طرح ٹوٹ گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔