راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ جمعرات کو راجستھان میں داخل ہوگی
راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' جمعرات کو بانسواڑہ ضلع کے دان پور سے راجستھان میں داخل ہوگی۔ فی الحال یہ یاترا مدھیہ پردیش میں ہے
جے پور: راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' جمعرات کو بانسواڑہ ضلع کے دان پور سے راجستھان میں داخل ہوگی۔ فی الحال یہ یاترا مدھیہ پردیش میں ہے۔ کانگریس عہدیداروں نے تصدیق کی کہ راجستھان کے بعد راہل گاندھی کی یاترا داہود کے راستے گجرات میں داخل ہوگی۔
کانگریس کے ترجمان سورنم چترویدی نے کہا، ’’یہ یاترا راجستھان کے بانسواڑہ میں صبح 10.30 بجے کے قریب داخل ہوگی اور پھر گجرات کے لیے روانہ ہوگی۔‘‘ ریاستی کانگریس کے صدر گووند ڈوٹاسرا انتظامات، جلسہ گاہ اور یاترا کے روٹ کا جائزہ لینے کے لیے بدھ کو بانسواڑہ پہنچے۔
راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، کانگریس انچارج سکھجندر رندھاوا اور پارٹی کے سینئر لیڈر بھی یاترا میں شرکت کریں گے۔ کانگریس کے ترجمان سورنیم چترویدی نے کہا، ’’راجستھان کے لوگوں میں محبت، حمایت اور آشیرواد کے ساتھ بھارت جوڑو نیائے یاترا کا استقبال کرنے کے لیے جوش و خروش پایا جاتا ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔