پنجاب اسمبلی انتخابات: راہل گاندھی موگا سے کریں گے کانگریس کی مہم کا آغاز

موگا ریاست مالوا علاقے میں آتی ہے اور مالوا میں سب سے زیادہ اسمبلی سیٹیں ہیں۔ ریاست کی 117 رکنی ریاستی اسمبلی میں مالوا خطہ کی 69 نشستیں ہیں

راہل گاندھی / ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی / ٹوئٹر @INCIndia
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق صدر راہل گاندھی 3 جنوری کو پنجاب کے موگا میں ایک ریلی کے ذریعے ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کی مہم کا آغاز کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی کا پروگرام اس دن کافی مصروف رہے گا اور پارٹی کے دو دیگر پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پارٹی کے سینئر لیڈروں سے بھی میٹنگ کریں گے اور اسمبلی انتخابات کے معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق موگا ریاست مالوا علاقے میں آتی ہے اور مالوا میں سب سے زیادہ اسمبلی سیٹیں ہیں۔ ریاست کی 117 رکنی ریاستی اسمبلی میں مالوا خطہ کی 69 نشستیں ہیں، جن میں سے کانگریس نے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں 40 پر کامیابی حاصل کی تھی۔ مالوا نے کانگریس کے اقتدار کے راستے کو آسان کر دیا تھا، اس لیے اس بار پارٹی اپنی انتخابی مہم اسی ضلع سے شروع کر رہی ہے۔ موگا ضلع میں اسمبلی کی 15 سیٹوں میں سے کانگریس نے دس میں جیت حاصل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔