مرکز کی حصولیابیوں سے ملک ’آتم نربھر‘ بن گیا، راہل گاندھی کا مودی حکومت پر طنز

راہل گاندھی نے کہا آتم نربھر (خود کفیل) بنانے کی بات کرنے والی مودی حکومت نے حزب اختلاف کی حکومت کو گرانے اور کورونا کی جنگ ڈٹ کر لڑنے کے بجائے خود کو مضبوط بنانے کا کام کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز کورونا وبا کے خلاف جنگ کے دوران مودی حکومت کی کامیابیاں شمار کرتے ہوئے طنز کیا کہ اس عرصے میں صرف حزب اختلاف کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آتم نربھر (خود کفیل) بنانے کی بات کرنے والی مودی حکومت نے حزب اختلاف کی حکومت کو گرانے اور کورونا کی جنگ ڈٹ کر لڑنے کے بجائے خود کو مضبوط بنانے کا کام کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’کورونا دور میں حکومت کی کامیابیاں۔ فروری: نمستے ٹرمپ، مارچ:مدھیہ پردیش میں حکومت گرائی، اپریل: موم بتی جلوائی، مئی: حکومت کی چھٹی سالگرہ، جون : بہار ورچوول ریلی، جولائی: راجستھان حکومت گرانے کی کوشش ‘‘۔ اسی وجہ سے ملک کورونا کی لڑائی میں ’آتم نربھر‘ ہے۔


واضح رہے کہ راہل گاندھی کورونا بحران اور لداخ میں چین کے ساتھ تناؤ کے حوالہ مودی حکومت پر لگاتار حملہ کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے پیر کے روز ایک ویڈیو جاری کر کے وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے اپنی ایک فرضی شبیہ گڑھی ہے اور یہ ملک کی سب سے بڑی کمزوری بن گئی ہے۔

راہل گاندھی نے ہند-چین کے تنازعہ پر کہا تھا، ’’یہ صرف سرحدی نتازعہ نہیں ہے۔ میری تشویش یہ ہے کہ چینی آج بھی ہمارے علاقہ میں بیٹھے ہیں۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ چین کی اسٹریٹجک حکمت عملی کیا ہے؟ چین بغیر حکمت عملی کوئی قدم نہیں اٹھاتا۔ چین کے دماغ میں دنیا کا نقشہ کھنچا ہوا ہے اور وہ اپنے مطابق اسے شکل دے رہا ہے۔ وہ دنیا کو تبدیل کرنے کا خوہاں ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Jul 2020, 3:11 PM