ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ: راہل کا مودی حکومت پر حملہ، کہا– انتخابات کے بعد مہنگائی کی گرمی، اگلا وار پٹرول اور ڈیزل پر

راہل گاندھی نے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 993 روپے اضافے کو عوام پر بوجھ قرار دیتے ہوئے اسے ’انتخابی بل‘ سے تشبیہ دی۔ کانگریس نے بھی مسلسل بڑھتی قیمتوں پر مودی حکومت کو عوام مخالف قرار دیا

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر بشکریہ&nbsp;<a href="https://x.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھاری اضافے پر مرکزی حکومت کو سخت نشانہ بناتے ہوئے اسے عوام پر مسلط کردہ ’انتخابی بل‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا کہ انتخابات کے بعد مہنگائی کی شدت بڑھے گی اور اب یہی ہو رہا ہے۔

راہل گاندھی نے لکھا کہ آج کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 993 روپے کا اضافہ کیا گیا، جو ایک ہی دن میں سب سے بڑی بڑھوتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروری سے اب تک صرف تین مہینوں میں 1380 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے، جو تقریباً 81 فیصد اضافہ بنتا ہے۔ ان کے مطابق اس کا سیدھا اثر عام لوگوں کی زندگی پر پڑے گا، خاص طور پر ان لوگوں پر جو روزمرہ کے کاروبار سے جڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چائے فروش، ڈھابہ چلانے والے، ہوٹل، بیکری اور حلوائی سب کی رسوئی پر اس کا بوجھ بڑھے گا اور آخرکار اس کا اثر عوام کی تھالی تک پہنچے گا۔ راہل گاندھی نے خبردار کیا کہ گیس کے بعد اگلا وار پٹرول اور ڈیزل پر ہو سکتا ہے، جس سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔


دریں اثنا، کانگریس پارٹی نے مودی حکومت کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ مہنگائی کا بوجھ مسلسل عوام پر ڈالا جا رہا ہے اور کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں حالیہ اضافہ اسی کا ثبوت ہے۔ کانگریس نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند مہینوں میں سلنڈر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے، جس سے مجموعی طور پر ہزاروں روپے کا بوجھ عوام پر پڑ چکا ہے۔

دوسری جانب کانگریس پارٹی نے بھی اس معاملے پر مودی حکومت کو عوام مخالف قرار دیا ہے۔ پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ مہنگائی کا بوجھ مسلسل عوام پر ڈالا جا رہا ہے اور کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں اضافہ اسی کا ثبوت ہے۔ کانگریس نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند مہینوں میں سلنڈر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے، جس سے مجموعی طور پر ہزاروں روپے کا بوجھ عوام پر پڑ چکا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یکم مئی 2026 سے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 993 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 5 کلوگرام والے فری ٹریڈ ایل پی جی سلنڈر، جسے عام طور پر ‘چھوٹو سلنڈر’ کہا جاتا ہے، کی قیمت میں بھی 261 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں چھوٹو سلنڈر کی قیمت 549 روپے سے بڑھ کر 810 روپے ہو گئی ہے۔

19 کلوگرام والے کمرشیل سلنڈر کی نئی قیمت دہلی میں 3071.50 روپے، ممبئی میں 3024 روپے اور کولکاتا میں 3201.50 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اگرچہ 14.2 کلوگرام والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، لیکن مستقبل میں اس میں بھی اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔