’سانچ برابر تپ نہیں، جھوٹ برابر پاپ...‘ راہل گاندھی نے سنت کبیر کی یوم پیدائش پر ان کا دوہا کیا ٹوئٹ

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر تے ہوئے کہا کہ جنہوں نے سماج کو مساوات، خدمت، باہمی ہم آہنگی اور محبت کا سبق سکھایا۔ سنت کبیر داس جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
i

کبیر داس کی یوم پیدائش کے موقع پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، "سانچ برابر تپ نہیں، جھوٹ برابر پاپ۔ جا کے ہردائے سانچ ہے، تاکئی ہردے آپ"۔ سنت کبیر داس جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت، جنہوں نے سماج کو مساوات، خدمت، باہمی ہم آہنگی اور محبت کا سبق سکھایا۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ سنت کبیر داس جی کا پیغام آج بھی سچائی، محبت اور مساوات کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے کاشی میں کبیر چورا مٹھ میں رہتے ہوئے میں نے اس عظیم انسان کے بارے میں ان کی باتوں کو محسوس کیا۔ "سادھو، سو ستگرو موہیں بھاوائے۔ ست پریم کا بھر بھر پیالہ، آپ پیوائے مونہی پیاوئے۔"

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔