دہلی میں 12 بجے تک ان سڑکوں پر جانے سے بچیں، ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری

دہلی پولیس نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ براہ کرم صبح 7 بجے سے 12 بجے کے درمیان موتی لال نہرو مارگ، اکبر روڈ، جن پتھ اور مان سنگھ روڈ جانے سے گریز کریں۔

دہلی پولیس، تصویر ویپن
دہلی پولیس، تصویر ویپن
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے آج دوبارہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں پوچھ گچھ ہوگی۔ ای ڈی نیشنل ہیرالڈ کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ان سے کل بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ ای ڈی کی جانب سے راہل گاندھی کو موصول ہونے والے نوٹس کے خلاف کانگریس کارکنان سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ایسے میں دارالحکومت دہلی کی کئی سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔ آج صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کئی سڑکوں پر ٹریفک کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

دہلی پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ دہلی ٹریفک پولیس نے کہا کی "دہلی کے لوگ براہ کرم صبح 7 بجے سے 12 بجے کے درمیان موتی لال نہرو مارگ، اکبر روڈ، جن پتھ اور مان سنگھ روڈ پر جانے سے گریز کریں۔ خصوصی انتظامات کی وجہ سے ان سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت ممکن نہیں رہے گی۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ "براہ کرم گول میتھی جنکشن، تغلق روڈ جنکشن، کلیریجز جنکشن، کیو پوائنٹ جنکشن، سنہری مسجد جنکشن، مولانا آزاد روڈ جنکشن اور مان سنگھ روڈ جنکشن پر صبح 7 بجے سے 12 بجے تک جانے سے گریز کریں۔"


ٹریفک پولیس کے مطابق نئی دہلی میں گول ڈاک خانہ جنکشن، پٹیل چوک، ونڈسر پلیس، تین مورتی چوک، پرتھوی راج روڈ سے آگے بسوں کی آمدورفت پر خصوصی ٹریفک انتظامات کی وجہ سے پابندی ہوگی۔ دوسری جانب دہلی کے اکبر روڈ کے قریب بیریکیڈنگ جاری ہے اور سیکورٹی فورسز تعینات ہیں اور علاقے میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔