راہل گاندھی نے ایک بار پھر پی ایم مودی پر لگایا صرف چند ’دوستوں‘ کی بات سننے کا الزام

راہل گاندھی نے حکومت کو تین مشورے دیئے اور ان تین میں سے سب سے اہم بات یہ تھی کہ ہرغریب شخص کے بینک کھاتے میں ’نیائے یوجنا‘ کی طرح براہ راست پیسہ جمع کروایا جانا چاہیے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نوجوانوں کے مسائل پر توجہ نہ دینے کا الزام عائد کرتے وئے جمعرات کو کہا ہے کہ مسٹر مودی بے روزگاری کی مار سے بے حال نوجوانوں کے مستقبل کو نظرانداز کرکے محض اپنے چند ’دوستوں‘ کی سنتے ہیں راہل گاندھی نے پارٹی کی ’اسپیک اپ‘ مہم کے تحت یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بے روزگاری سے متاثر ملک کا نوجوان آج پی ایم مودی سے اپنے حق کا روزگار اور روشن مستقبل کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن وزیر اعظم خاموش ہیں اور نوجوانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

ملک کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا،’ ملک کی حالت آپ سے بہتر کون جانتا ہے۔ آپ ہندوستان کا مستقبل ہو اور آپ کو مستقبل آج نظر آ رہا ہے۔ کورونا آنے سے قبل میں نے کہا تھا کہ طوفان آنے والا ہے۔ فروری میں کہا تھا، تیاری کیجیے۔ حکومت نے میرا مذاق اڑایا۔ جب طوفان آیا‘ میں نے پھر مشورہ دیا کہ نوجوانوں کے مستقبل کے لیے تین کام کرنے ہوں گے‘۔


راہل گاندھی نے حکومت کو تین مشورے دیتے ہوئے کہا کہ ہرغریب شخص کے بینک کھاتے میں ’نیائے یوجنا‘ کی طرح براہ راست پیسے جمع کروائے جانا چاہیے۔ دوسری چھوٹی اور درمیانی درجے کے اداروں کی مدد کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور نوجوانوں کا مستقبل ہے لہٰذا ان اداروں کی دفاع کے لیے ان کی پوری مدد کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسٹریٹجک اہمیت کی صنعتوں کو ڈوبنے سے بچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اداروں کی مالی حالت میں بہتری لانے کے لیے انھیں تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */