راہل گاندھی سہ روزہ کیرالہ کے دورے پر، کنور ایئر پورٹ پر پارٹی لیڈران اور کارکنان نے کیا پرتپاک استقبال

اپنے سہ روزہ کیرالہ دورے کے دوران راہل گاندھی منانتھوادی میں ایک کسان بینک کی عمارت کا افتتاح کریں گے اور سلطان باتھری میں یو ڈی ایف کی ایک تقریب میں شرکت کریں گے، وہ اتوار کے روز دہلی لوٹیں گے

کنور ایئر پور راہل گاندھی کا استقبال / ٹوئٹر
کنور ایئر پور راہل گاندھی کا استقبال / ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سہ روزہ دورے پر کیرالہ پہنچ گئے ہیں۔ کنور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر پارٹی قائدین اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ کنور سے وہ سڑک کے راستے اپنے پارلیمانی حلقہ وایناڈ کے لیے روانہ ہوئے۔

اپنے سہ روزہ دورے کے دوران راہل گاندھی منانتھوادی میں کسانوں کے بینک کی عمارت کا افتتاح کریں گے اور سلطان باتھری میں یو ڈی ایف بہوجن سنگمم کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے پارلیمانی حلقے میں کئی پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔ راہل گاندھی اتوار کو کوزیکوڈ سے دہلی واپس آئیں گے۔


گزشتہ ہفتے کلپٹہ میں اپنے دفتر پر حملے کے بعد راہل گاندھی کیرالہ پہنچے ہیں۔ ایس ایف آئی کے کارکنوں نے کلپٹہ میں راہل گاندھی کے دفتر کے قریب ایک احتجاجی مارچ نکالا تھا، جو راہل گاندھی کے دفتر پہنچنے کے بعد پرتشدد ہو گیا۔ راہل گاندھی کے دفتر میں کارکنوں کے ایک گروپ نے توڑ پھوڑ کی۔

کانگریس نے الزام لگایا کہ وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے دفتر میں توڑ پھوڑ وزیر اعلیٰ پنرائی وجین کی سرپرستی میں کی گئی۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیا گیا تھا، جبکہ کلپٹہ کے سب انسپکٹر کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔