نیٹ فلکس یا ورزش، کوہلی یا روہت، میسی یا رونالڈو، راہل گاندھی کے ہیں یہ جواب

راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں رونالڈو کی فیاضی پسند ہے لیکن ان کے مطابق فٹبالر کی حیثیت سے میسی رونالڈو سے بہتر ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز انکشاف کیا کہ وہ کرکٹ پر فٹ بال اور رونالڈو پر میسی کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ ریمارکس ایک حالیہ میڈیا پروگرام کے دوران   دئےگئے جس می راہل گاندھی نے یہ جواب دئے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو کئی بار مختلف کھیل کھیلتے دیکھا گیا ہے۔ ایک میڈیا کنکلیو میں راہل گاندھی سے ان کے پسندیدہ کھلاڑی کا نام پوچھا گیا۔ رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے ان کے کرکٹ اور فٹ بال دونوں کے پسندیدہ کھلاڑی کے بارے میں سوال کیا گیا جس کا جواب انہوں نے مزاحیہ انداز میں دیا۔


جب رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے پوچھا  گیا کہ وہ میسی اور رونالڈو میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں تو انہوں نے کہا کہ انہیں رونالڈو کی فیاضی پسند ہے لیکن ان کے مطابق فٹبالر کی حیثیت سے میسی رونالڈو سے بہتر ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ ’اگر میرے پاس فٹ بال ٹیم ہوتی تو میں میسی کو پسند کرتا۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں کرکٹ سے زیادہ فٹ بال پسند ہے۔ جب ویراٹ کوہلی اور روہت شرما میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کے لیے کہا گیا تو راہل گاندھی کہتے ہیں، "دو میں سے ایک کیوں ، کیونکہ میں کرکٹ کا بڑا عاشق نہیں ہوں۔"


'انڈیا' اور 'بھارت' ناموں کو لے کر ملک میں سیاست چل رہی ہے۔ جب راہل گاندھی سے کہا گیا کہ وہ بھارت اور انڈیا  میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں تو انہوں نے کہا کہ ’انڈیا دیٹ یس بھارت‘۔ نیٹ فلکس اور ورزش کے درمیان راہل گاندھی نے ورزش کا انتخاب کیا۔ انہوں نے ہندوستانی اور چینی دونوں پکوانوں کو اپنے پسندیدہ قرار دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔