بہار دورہ پر راہل گاندھی کی دشرتھ مانجھی کے اہل خانہ سے ہوئی ملاقات، بھاگیرتھ اسمبلی انتخاب لڑنے کے خواہشمند

جب راہل گاندھی دشرتھ نگر گاؤں پہنچے تو ان کا استقبال ڈھول نگاڑوں کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد راہل گہلور گاؤں پہنچے جہاں انھوں نے دشرتھ مانجھی کے مجسمہ کو پھولوں کی مالا پہنائی۔

<div class="paragraphs"><p>دشرتھ مانجھی کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے راہل گاندھی</p></div>

دشرتھ مانجھی کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے راہل گاندھی

user

قومی آواز بیورو

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی جمعہ کے روز بہار دورہ پر پہنچے جہاں گیا ضلع میں انھوں نے ’ماؤنٹین مین‘ کے نام سے مشہور دشرتھ مانجھی کے مجسمہ کو پھولوں کی مالا پہنائی۔ گیا کے دشرتھ نگر گاؤں پہنچ کر راہل گاندھی نے دشرتھ مانجھی کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی اور ان کے معمولات سے متعلق جانکاریاں حاصل کیں۔ دشرتھ مانجھی کے بیٹے بھاگیرتھ مانجھی نے راہل گاندھی کا اپنے گھر پر مخلصانہ انداز میں استقبال کیا۔ راہل گاندھی نے انھیں گلے سے لگایا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر ناریل پانی بھی پی۔

دشرتھ مانجھی کے اہل خانہ سے راہل گاندھی کی ملاقات کی کئی تصویریں سامنے آئی ہیں، جس میں وہ ایک انتہائی معمولی سے گھر کے اندر بیٹھ کر کچھ لوگوں سے بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ دشرتھ مانجھی کے بیٹے بھاگیرتھ اور دیگر رشتہ داروں نے راہل گاندھی کو اپنی معاشی حالت کے بارے میں جانکاری دی۔ انھوں نے راہل گاندھی سے امداد کی گزارش بھی کی۔ ذرائع کے حوالے سے یہ بھی خبر سامنے آ رہی ہے کہ بھاگیرتھ مانجھی نے بودھ گیا اسمبلی حلقہ سے اسمبلی انتخاب لڑنے کی خواہش بھی راہل گاندھی کے سامنے ظاہر کی۔


بتایا جاتا ہے کہ راہل گاندھی جب دشرتھ نگر گاؤں پہنچے تو ان کا استقبال ڈھول نگاڑوں کے ساتھ کیا گیا۔ بھاگیرتھ مانجھی کے گھر کے اندر بیٹھ کر کچھ دیر تک راہل گاندھی وہاں موجود لوگوں سے بات چیت کرتے نظر آئے۔ پھر گھر سے باہر نکل کر کبھی بڑوں سے اور کبھی بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس کے بعد بھاگیرتھ مانجھی کو اپنے ساتھ لے کر راہل گاندھی راجگیر کے پروگرام میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔