راہل گاندھی کی امریکی صنعت کاروں سے ملاقات

راہل گاندھی نے اپنے امریکی دورے کے دوران ورجینیا کے گورنر ٹیری میکالف اور امریکہ کے بڑے صنعت کاروں کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے تھنک ٹینک سینٹر فار امریکن پروگریس (سی اے پی) سے بھی خطاب کیا۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

نیو یارک: امریکہ کے دورے پر گئے راہل گاندھی آج نیو یارک میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ یہ جلسہ پارٹی کی بیرونی برانچ کی طرف سے غیر مقیم ہندوستانیوں (این آر آئی) کو پارٹی میں شامل کرنے کے منصوبہ کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے پیر کے روز ڈیموکریٹک پارٹی کے تھنک ٹینک سینٹر فار امریکن پروگریس (سی اے پی) سے بھی خطاب کیا۔ راہل گاندھی نے ڈیموکریٹک پارٹی کے ورجینیا کے گورنر ٹیری میکالف سے بھی ملاقات کی ۔ انہوں نے امریکہ کے بڑے صنعت کاروں سے بھی ملاقات کرکے تجارتی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا۔ راہل گاندھی اپنے اس دورے کے دوران ہندوستان کے مسائل کو زور شور سے اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان کو اس وقت بڑے پیمانے پر بیروزگاری اور عدم رواداری کے مسائل کا سامنا ہے۔

نیو جرسی میں کانگرس کے بیرونی شعبہ (آئی این او سی یا انڈین نیشنل اورسیز کانگریس) کے سربراہ شدھ پرکاش سنگھ نے کہا کہ یہ اجلاس اس لئے کئے جا رہے ہیں جس سے یہاں امریکہ میں مقیم ہندوستانیوں کو راہل گاندھی اور کانگریس کی پالیسی اور نظریہ کے بارے میں پتہ چل سکے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم چاہتے ہیں کہ وہ لوگوں کے ساتھ میٹنگ کریں جس سے بی جے پی کی طرف سے بنائی گئی ان کی غلط شبیہ تبدیل ہو سکے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ آئی این او سی کا ایک وفد اپریل ماہ میں راہل گاندھی سے دہلی میں ملا تھا اوراس وفد نےراہل گاندھی کو امریکہ آنے کی دعوت دی تھی۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Sep 2017, 10:06 AM