راہل گاندھی آنجہانی زوبین گرگ کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے لئے آسام جائیں گے
کانگریس کی جانب سے آسام میں احتجاجی مظاہرے اور مشعل جلوس بھی نکالے گئے ہیں۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ زوبین گرگ کی موت کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کل آسام جائیں گے، جہاں وہ آنجہانی گلوکار زوبین گرگ کے اہلِ خانہ سے ملاقات کریں گے ۔گلوکار زوبین گرگ کی سنگاپور میں پر اسرار حالت میں موت ہو گئی تھی۔
قابلِ ذکر ہے کہ مقبول آسامی گلوکار زوبن گرگ کی 19 ستمبر کو سنگاپور میں پُراسرار حالت میں موت ہوگئی تھی۔ اس وقت وہ اسکوبا ڈائیونگ کر رہے تھے جب اچانک انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔ وہ وہاں نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ واقعے کے بعد آسام حکومت نے اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کے احکامات دیے اور قتل کی سازش کے شبہہے کے پیشِ نظر کئی ایف آئی آر درج کر کے کیس کی جانچ سی آئی ڈی کو سونپی گئی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، راہل گاندھی جمعہ کے روز زوبین گرگ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے آسام جائیں گے۔ آنجہانی گلوکار کی پراسرار موت کے معاملے پر کانگریس پارٹی مسلسل جارحانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ پارٹی کی جانب سے آسام میں احتجاجی مظاہرے اور مشعل جلوس بھی نکالے گئے ہیں۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ زوبین گرگ کی موت کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔