راہل گاندھی کو پاسپورٹ معاملہ میں عدالت سے ملی راحت، 3 سال کے لیے این او سی جاری

راہل گاندھی نے عدالت سے 10 سال کے لیے این او سی کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ سبرامنیم سوامی نے ان کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں صرف ایک سال کے لیے این او سی فراہم کی جائے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی تصویر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی تصویر @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: پاسپورٹ کیس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو عدالت سے راحت ملی ہے۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے راہل گاندھی کو تین سال کے لیے این او سی فراہم کی ہے۔ راہل گاندھی نے عدالت سے 10 سال کے لیے این او سی کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ سبرامنیم سوامی نے ان کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں صرف ایک سال کے لیے این او سی فراہم کی جائے۔

خیال رہے کہ حکومت ہند ملک کے ارکان پارلیمنٹ کو سفارتی پاسپورٹ دیتی ہے لیکن پارلیمنٹ کی رکنیت کھونے کے بعد راہل گاندھی نے اپنا سفارتی پاسپورٹ سرینڈر کر کے نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست دی تھی، نئے پاسپورٹ کے لئے انہیں  این او سی درکار تھی جس کو جاری کرنے کا حکم آج سنایا گیا۔


غور طلب بات یہ ہے کہ 31 مئی کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی ایک ہفتے کے لیے امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دوران وہ 4 جون کو نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی کیلیفورنیا کی ایک یونیورسٹی میں ایک پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔