کانگریس کے دو کارکنان کا قتل، انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: راہل

کیرل میں نامعلوم حملہ آوروں نے یوتھ کانگریس کے دو کارکنان کا مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ ریاستی پولس کے مطابق قتل کی واردات اتوار کی شب كاسرگوڑ ضلع میں ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کیرالہ کے كاسرگوڑ میں اتوار کی شب نامعلوم حملہ آوروں نے یوتھ کانگریس کے دو کارکنان کا بے رحمی سے قتل کر دیا گیا، یہ اطلاع پولس کے سینئر افسر نے دی، افسر نے بتایا کہ یہ واردات رات تقریباً آٹھ بجے ہوئی اور مرنے والوں کی شناخت كیرپیش اور سارت لال کے طور پر ہوئی ہے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس واقعہ کو شاكنگ بتایا، انہوں نے حملے میں مارے گئے کانگریس کارکنان کے اہل خانہ کو تسلی دی، انہوں نے کہا، ’’جب تک کارکنان کے قتل معاملے میں انصاف نہیں مل جاتا، وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے‘‘۔

وہیں کانگریس لیڈر رمیش چیننتھلا نے حکمران سی پی ایم پر نشانہ لگاتے ہوئے اس ڈبل قتل کے خلاف اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات قریب آنے کی وجہ سے سازشاً یہ قتل کروائے گئے ہیں، اگرچہ سی پی ایم کے ضلع سکریٹری ماسٹر ایم وی بالا کرشنن نے ان ہلاکتوں میں اپنی پارٹی کے کسی بھی طرح کے ملوث ہونے سے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

کیرل میں پہلے بھی کئی بار کانگریس کارکنان کے قتل ہونے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں، اس سے پہلے بھی کیرالہ کے کانپور ضلع میں گزشتہ سال فروری میں ایسی ہی واردات سامنے آئی تھی، یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب گاڑی سے آئے چار حملہ آوروں نے ایس پی صہیب اور پارٹی کے دو دیگر ارکان پر دیسی بم پھینکے، اس حملے میں صہیب کا قتل ہوا تھا جس کا الزام بھی سی پی آئی (ایم) پر لگا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Feb 2019, 11:09 AM