جھوٹ بولنا آسان لیکن شہروں کی تعمیر مشکل، راہل کا مودی پر حملہ

راہل گاندھی نے کرناٹک کے شہروں کی ترقی کے لئے فنڈ نہیں دینے پر مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے مقابلے یو پی اے حکومت نے شہروں کی ترقی کے لئے کہیں زیادہ فنڈ دیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانگریس صدر راہل گاندھی نے کرناٹک کے شہری علاقوں کو نظر انداز کرنے کو لے کر مودی حکومت پر حملہ بولا۔ کانگریس صدر نے ’اسمارٹ سٹی ‘ منصوبے پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ’’پیارے وزیر اعظم ، بنگلورو کو ہندوستان کے فخر اور گارڈن سٹی کےطور پر جانا جاتا ہے لیکن لیکن آپ نے اسے گاربیج سٹی (گندگی کا شہر) کہا جو کہ توہین آمیز ہے۔ ‘‘

راہل گاندھی نے مزید لکھا ’’جھوٹ کے محل آپ آسانی سے کھڑے کر لیتے ہو لیکن شہروں کی تعمیر کرنا آپ کو مشکل نظر آتا ہے۔ ‘‘ کانگریس صدر نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ کرناٹک کے شہری علاقوں کی ترقی پر مبنی ڈیٹا بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا ’’مودی حکومت کے مقابلے یو پی اے حکومت نے اپنی مدت کے دوران 1100 فیصد زیادہ فنڈ کرناٹک کے شہروں کو فراہم کیا تھا۔ شہری علاقوں کی ترقی کے لئے یو پی اے نے 6570 کروڑ کا فنڈ دیا تھا جبکہ مودی حکومت نے محض 598 کروڑ روپے ہی دیئے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔