راہل گاندھی نے کی چنّی حکومت کے کام کاج پر ووٹ دینے کی اپیل

راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی نے دو کروڑ نوکریاں اور پندرہ لاکھ ہر شہری کے کھاتے میں ڈالنے کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

یو این آئی

فتح صاحب: کانگریس رہنما راہل گاندھی نے پنجاب کے وزیراعلی چرنجیت سنگھ چنی کے 111 دن کے کام کاج پر لوگوں سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ راہل گاندھی نے بسی پٹھانا اور سرہند سیٹ پر پارٹی امیدواروں کی حمایت میں ریلی کی اور بعد میں روڈ شو کیا۔

انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور عام آدمی پارٹی کے سپریمو اروند کیجریوال پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی نے دو کروڑ نوکریاں اور پندرہ لاکھ ہر شہری کے کھاتے میں ڈالنے کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا۔


راہل گاندھی نے انا تحریک میں اروند کیجریوال کے خاص رہے کمار وشواس کے بیان پر کہا کہ کمار وشواس کے الزامات کی جانچ کرائی جائے تاکہ لوگوں کے سامنے عآپ کی فنڈنگ کی سچائی آسکے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر کانگریس اقتدار میں لوٹتی ہے تو ٹی وی کی قیمت کم کی جائے گی اور بس پرمٹ نوجوانوں کو دیئے جائیں گے۔ ان کے ساتھ پارٹی انچارج ہریش چودھری، وینو گوپال شکلا اور شری نیواسن تھے۔ انہوں نے سرہند سیٹ پر پارٹی کے امیدوار کلجیت ناگرا کے لئے ووٹ مانگے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔