یوپی: راہل اور پرینکا مشترکہ طور پر 18 ریلیاں کریں گے

ان ریلیوں میں کانگریس کے دونوں رہنما گنّا کسانوں کے بقایا جات، شکچھا متروں کی بدحالی اور ریاستی ملازمین کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہیں آنگن واڑی کارکنوں کے مسائل اٹھائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا اگلے 45 دنوں میں اترپردیش میں مشترکہ طور سے 18 ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

پارٹی کے سینئر لیڈر نے جمعرات کو یو این آئی کو بتایا کہ ان ریلیوں میں کانگریس کے دونوں لیڈر گنّا کسانوں کے بقایا جات، شکچھا متروں کی بدحالی اور ریاستی ملازمین کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہی آنگن واڑی کارکنوں کے مسائل اٹھائیں گے۔ اس کے علاوہ کانگریس کی حکومت بننے پر 20 فیصد غریبوں کو کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم کے نفاذ کے بارے میں عوام کو بھروسہ دلائیں گے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ راہل اور پرینکا کی ریلیاں سہارنپور، غازی آباد، میرٹھ، بریلی، فتحپور سیکری، علی گڑھ، لکھنؤ، فیض آباد، بارہ بنکی، کشی نگر، پرتاپ گڑھ، لکھیم پور کھیری، الہ آباد، گورکھپور، کانپور، وارانسی، جھانسی، اور فیض آباد میں منعقد ہوں گیں۔

انہوں نے بتایا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ بھی پیلی پھیت اور کانپور میں کچھ ریلیاں کر سکتے ہیں۔ ان دونوں سیٹوں پر سکھ رائے دہندگان کی خاصی تعداد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔