’سوٹ بوٹ والے دوستوں کا قرض معاف، اَن داتاؤں کی پونجی صاف‘

زرعی قوانین معاملہ پر کانگریس نے مودی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ داروں کا قرض معاف کرنے اور کسانوں کی پونجی صاف کرنے میں لگی ہے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ پاس کردہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کو لے کر ایک بار پھر مودی حکومت پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حملہ کیا ہے۔ زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبہ پر قائم کانگریس نے مودی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے حکومت پر کچھ سرمایہ داروں کا قرض معاف کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اَن داتاؤں (کسانوں) کی پونجی صاف کرنے میں لگی ہے۔

دراصل راہل گاندھی نے پیر کے روز ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں گرافکس کے ذریعہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ مودی حکومت کس طرح سرمایہ داروں کے لیے مفید ثابت ہو رہی ہے۔ اس ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’اپنے سوٹ بوٹ والے دوستوں کا 875000 کروڑ روپے قرض معاف کرنے والی مودی حکومت اَن داتاؤں کی پونجی صاف کرنے میں لگی ہے۔‘‘


غور طلب ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف کسان گزشتہ 54 دنوں سے دہلی کی سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین کسان زرعی قوانین کو رد کرنے سے کم پر کچھ بھی سننے کو تیار نہیں ہے۔ حکومت کے ساتھ کسانوں کی رخنہ اندازی ختم کرنے کی اب تک کی سبھی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ کسانوں نے 26 جنوری کو دہلی میں کسان پریڈ نکالنے کا عزم بھی ظاہر کر رکھا ہے جس مرکزی حکومت کافی دباؤ میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */