’جنتا کے پران جائے، پر پی ایم کی ٹیکس وصولی نہ جائے‘

کورونا بحران کو لے کر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جنتا کے پران جائے پر پی ایم کی ٹیکس وصولی نہ جائے۔‘‘

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر INCIndia
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں اس وقت کورونا کی دوسری لہر اپنے عروج پر ہے۔ کورونا بحران کو لے کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ہیش ٹیگ جی ایس ٹی کے ساتھ لکھا ہے ’’جنتا کے پران جائیں پر پی ایم کی ٹیکس وصولی نہ جائے۔‘‘

اس سے قبل راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے تھا کہ لوگوں کو بچانے پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے لکھا تھا کہ سنٹرل وِسٹا کریمنل ویسٹیج ہے۔ لوگوں کو بچانے پر دھیان دیجیے نہ کہ ایک نیا گھر پانے کے لیے اپنے اندھے تکبر پر۔


اس سے قبل بھی راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ گزشتہ سال کا غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن عوام پر خطرناک حملہ تھا، اس لیے میں مکمل لاک ڈاؤن کے خلاف ہوں۔ لیکن پی ایم کی ناکامی اور مرکزی حکومت کی زیرو پالیسی ملک کو مکمل لاک ڈاؤن کی طرف دھکیل رہی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کے سبب ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 4187 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ابھی تک ایک دن میں کورونا کے سبب ہوئی یہ سب سے زیادہ اموات ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 4 لاکھ سے زیادہ نئے کورونا مریض بھی سامنے آئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 4 لاکھ 1 ہزار 78 افراد کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔