کنگنا ہوئیں کورونا پازیٹو، خود کو کیا کوارنٹائن

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت جن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ابھی حال ہی میں بند کر دیا گیا تھا اب انہوں نے خبر دی ہے کہ وہ کورونا پازیٹو ہو گئی ہیں۔

کنگنا رنوت، تصویر ٓآئی اے این ایس
کنگنا رنوت، تصویر ٓآئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعہ بتایا ہے کہ وہ کورونا متاثر ہو گئی ہیں۔ کچھ علامتوں کے بعد انہوں نے اپنی جانچ کرائی تھی اور رپورٹ سے پتہ لگا ہے کہ وہ کورونا پازیٹو ہو گئی ہیں۔ انہوں نے یہ خبر شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے خود کو کوارنٹائن کر لیا ہے اور وہ ڈاکٹروں سےمشورہ لے رہی ہیں۔

اداکارہ کنگنا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کےذریعہ اس خبر کو اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی۔ ویسے تو وہ اپنی ہر خبر اور اپنی ہر رائے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ شئیر کرتی تھیں، لیکن ابھی کچھ روز پہلے ٹوئٹر نے ان کی ایک پوسٹ کو لے کر ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے۔


انسٹاگرام کی اپنی پوسٹ میں انہوں نے اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے اور اس میں لکھا ہے کہ ’’گزشتہ کچھ روز میں تھکان اور کمزوری محسوس کر رہی تھی اور میری آنکھوں میں ہلکی سی جلن تھی۔ ہماچل جانے کے لئے میں نے کل اپنا ٹیسٹ کرایا تھا اور آج اس کا ریزلٹ آیا ہے۔ میں کووڈ پازیٹو ہوں اور میں نے خود کو کوارنٹائن کر لیا ہے۔ مجھے بالکل بھی پتہ نہیں کہ یہ وائرس میر ے جسم کے اندر ہے۔ اب مجھے پتہ ہے تو میں اسے ختم کر دونگی۔‘‘

کنگنا نے مزید لکھا ہے کہ’’ اگرآپ ڈر گئے تو یہ آ پ کو اور ڈرائے گا، آئیے اس کووڈ کو ختم کرتے ہیں، یہ کچھ بھی نہیں ہے، معمولی سا ایک فلو ہے جسے بہت زیادہ دبایا گیا تھا اور اب یہ کچھ لوگوں کے اوپر ہے، ہرہر مہادیو۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔