رافیل معاملہ: راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت پر کیا حملہ، کہا- سچ کبھی خاموش نہیں رہ سکتا

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ایک بار پھر 'رافیل' معاہدے پر مودی سرکار پر حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ سچ کبھی بھی خاموش نہیں رہ سکتا، 'موڈیہ' کے برخلاف #رافیل گھوٹالہ۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے 'رافیل' معاہدے پر ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں رافیل ڈیل، مودی حکومت کا نام لیا گیا ہے۔ جس کا شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ سچ کبھی بھی خاموش نہیں رہ سکتا، 'موڈیہ' کے برخلاف #رافیل گھوٹالہ۔

اس سے قبل بھی راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر ایک پول کے ذریعے لوگوں سے پوچھا تھا کہ مودی حکومت جے پی سی کی تحقیقات کے لئے کیوں تیار نہیں ہے؟ راہل گاندھی نے متبادل بھی پیش کیے تھے جن میں سے ایک متبادل ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جرم ثابت ہونے کے خوف سے اس پورے معاملہ کی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے تفتیش کرانے سے گریز کر رہے ہیں۔ دوسرا متبادل ہے کہ وزیر اعظم مودی کے دوست اس سارے گھوٹالے میں پھنس رہے ہیں اور وہ اپنے تمام دوستوں کو بچانا چاہتے ہیں۔ لہذا اس معاملے کی جے پی سی سے تحقیق نہیں کرانا چاہتے ہیں۔ مودی حکومت جے پی سی تحقیقات کے لئے کیوں تیار نہیں ہے؟ احساس جرم کی وجہ سے۔ انہیں اپنے قصوروار دوستوں کو بھی بچانا ہے۔ جے پی سی کو راجیہ سبھا کی سیٹ نہیں چاہئے۔ یہ تمام آپشنز درست ہیں۔‘‘


اس سے قبل راہل گاندھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرکے مودی سرکار پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے جو تصویر شیئر کی تھی اس میں رافیل سے نکلتے دھوئیں میں ایک داڑھی الجھی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا ، چور کی داڑھی...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔