ایم بی اے چائے والا، گریجویٹ چائے والی، بے وفا چائے والا کے بعد مارکیٹ میں مشہور ہو رہا 'قیدی چائے والا'

دکان مالک بٹو نے بتایا کہ وہ کافی وقت سے چائے کی دکان کھولنا چاہتا تھا لیکن کچھ نیا کرنا تھا، جب لاک اَپ جیسی چائے کی دکان کا آئیڈیا آیا تو فوراً اسے عملی جامہ پہنایا اور دکان کھول دی۔

چائے، تصویر آئی اے این ایس
چائے، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بازار میں دلچسپ نام کے ساتھ لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچنے والی چائے دکانوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ ایم بی اے چائے والا، گریجویٹ چائے والی، بے وفا چائے والا نے تو سوشل میڈیا کے ذریعہ خوب شہرت حاصل کر لی ہے، اب مارکیٹ میں ایک نیا چائے والا آیا ہے جو اپنے نئے انداز کے لیے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ دکان کا نام  ہے 'قیدی چائے والا'، اور نام کی طرح ہی دکان میں ایسا ماحول پیدا کیا گیا ہے کہ کسی کو بھی قیدی ہونے کا احساس کرایا جا سکے۔

اپنی طرح کی بالکل مختلف چائے کی یہ دکان بہار کے مظفر پور میں کھلی ہے، جو اپنے نام اور چائے پلانے کے انداز کی وجہ سے لوگوں میں ٹرینڈنگ ٹاپک بنی ہوئی ہے۔ یقیناً ایسا کوئی بھی شخص نہیں ہوگا جو جیل جانا اور وہاں جا کر چائے پینا پسند کرے۔ لیکن 'قیدی چائے والا' کی دکان پر لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جس بٹو نامی شخص نے یہ دکان کھولی ہے، وہ ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر چکا ہے۔ یعنی یہ چائے والا بھی کافی پڑھا لکھا ہے۔ بٹو نے اپنی دکان کو جیل کی شکل دی ہے جہاں لاک اَپ اور ہتھکڑی دیکھ کر کسی کو بھی قیدی ہونے کا احساس ہو سکتا ہے۔ یہاں چائے پینے والوں کے درمیان سیلفی لینے کی ہوڑ دکھائی پڑ رہی ہے۔ اس دکان کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں کلہڑ میں چائے دی جاتی ہے۔


بٹو کا کہنا ہے کہ وہ کافی وقت سے چائے کی دکان کھولنا چاہتے تھے، لیکن انھیں کچھ نیا کرنا تھا۔ جب انھیں لاک اَپ جیسی چائے کی دکان کا آئیڈیا آیا تو انھوں نے فوراً اسے عملی جامہ پہنایا اور دکان کھول دی۔ اس کا نام طے کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی کیونکہ 'قیدی چائے والا' سے بہتر اور کچھ ہو ہی نہیں سکتا تھا۔ اب اس چائے کی دکان کو لوگوں کا خوب پیار مل رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔