پشکر سنگھ دھامی نے لیا اتراکھنڈ کے 11 ویں وزیراعلی کے طور پر حلف

گورنر بیبی رانی موریہ نے پشکر سنگھ دھامی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ راج بھون میں شام تقریباً پانچ بجے قومی ترانے کے ساتھ نئے وزیراعلی کے عہدے کی حلف برداری کا پروگرام شروع ہوا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دہرہ دون: اتراکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی پشکر سنگھ دھامی نے اتوار کے روز ریاست کے 11 ویں وزیراعلی کے طور پر حلف لیا، گورنر بیبی رانی موریہ نے پشکر سنگھ دھامی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ راج بھون میں شام تقریباً پانچ بجے قومی ترانے کے ساتھ نئے وزیراعلی کے عہدے کی حلف برداری کا پروگرام شروع ہوا۔

گورنر موریہ نے نومنتخب وزیراعلی پشکر سنگھدھامی کو حلف دلایا۔ اس کے بعد کابینہ کے سبکدوش ہونے والے کابینی ارکان ستپال مہاراج، سبودھ انیال، ہرک سنگھ راوت، وشن سنگھ چفال، بنشی دھر بھگت، اروند پانڈے، یشپال آریہ، گنیش جوشی، ریکھا آریہ، دھن سنگھ راوت، سوامی یتیشورانند کو وزیر کے عہدے کا حلف دلایا۔ تقریب کا انعقاد چیف سکریٹری اوم پرکاش نے کیا۔ وزیروں کے عہدوں کی تقسیم بعد میں کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔