پشکر میلہ: 1400 کلو وزنی بھینسا ’بھیم‘ کی قیمت 21 کروڑ روپے

پشکر مویشی میلہ میدان میں جودھپور باشندہ جواہر جانگیڑ بھیم کو پشکر میلے میں لے کر آئے ہیں جس کی قیمت 21 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

بھینسا ’بھیم‘، تصویر آئی اے این ایس
بھینسا ’بھیم‘، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان میں اجمیر کے قریب واقع تیرتھ راج پشکر میں چل رہے بین الاقوامی پشکر میلے کے تحت شری پشکر مویشی میلہ میدان پر قریب 1400 کلو وزنی بھینسا ’بھیم‘ سبھی کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ پشکر مویشی میلہ میدان میں جودھپور باشندہ جواہر جانگیڑ بھیم کو پشکر میلے میں لے کر آئے ہیں جس کی قیمت 21 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھیم لگ بھگ چھ فٹ اونچا گہرے سیاہ رنگ کا ہے۔ اسے کھانے میں روزانہ کاجو، بادام، پستہ اور خالص دیسی گھی سے تیار ایک کلو حلوہ کھلایا جاتا ہے۔ ساتھ ہی نصف کلو بٹر، دودھ اور سبزی بھی کھلائی جاتی ہے۔

ادھر پشکر میلے میں اب تک قریباً 4800 سے زیادہ مویشی آچکے ہیں اور 1100 سے زیادہ کی فروخت ہوچکی ہے۔ مویشیوں کی خریدو فروخت میں مویشی پروروں کے درمیان کوئی سوا تین کروڑ روپے کا لین دین بھی ہوا ہے۔ محکمہ مویشی پروری کے ریکارڈ کے مطابق مویشیوں کی روانگی سے محکمہ کو دس ہزار روپے کے آس پاس کی آمدنی بھی ہوئی ہے۔


جمعرات کو برہم چتردرشی کے موقع پر سادھو ستوں کی شاہی سواری اور شاہی اسنان بھی ہونا ہے۔ اس کے علاوہ ایک بڑا پروگرام مدھیہ پردیش کے ستیہ دھام آشرم کی جانب سے تیار 14 لاکھ روپے کے عظیم الشان رتھ پر برہماجی۔ ساوتری ماتا کی سواری نکالی جائے گی جو قصبے کے اہم بازاروں سے گزرے گی۔ اس کے بعد رتھ پشکر کے تیرتھ پروہت سنگھ کو سونپ دیا جائے گا تاکہ ہر سال پشکر میلے کے دوران برہماجی ساوتری ماتا کی سواری نکالی جاسکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */