دہلی میں چھٹھ منانے کی اجازت دلانے پر پوروانچل کانگریس لیڈران نے چودھری انل کو دیا استقبالیہ

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں پوروانچل کے باشندوں کے بڑے تہوار چھٹھ پر عوامی طور سے منانے پر پابندی لگا دی تھی، لیکن کانگریس کی کوششوں کے بعد یہ پابندی ہٹا لی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار کی زبردست کوششوں کے بعد دہلی میں چھٹھ تہوار کو عوامی گھاٹوں پر منانے کی منظوری کے بعد دہلی ریاستی پوروانچل کانگریس نے ریاستی دفتر میں ریاستی صدر کا عظیم الشان استقبال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں پوروانچل کے باشندوں کے بڑے تہوار چھٹھ پر عوامی طور سے منانے پر پابندی لگا دی تھی۔ پردیش کانگریس صدر چودھری انل کمار نے پوروانچل کے باشندوں کے مذہبی اعتقاد کو دھیان میں رکھتے ہوئے دہلی میں چھٹھ منانے کی اجازت دینے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کو عرضداشت دے کر انھیں نجی طور سے مداخلت کرنے کی گزارش کی۔ کانگریس پارٹی کی کوششوں کے سبب ہی دہلی حکومت نے دباؤ میں آ کر پوروانچل کے باشندوں کے اس بڑے تہوار چھٹھ کو عوامی گھاٹوں پر منانے کی اجازت دی۔


ریاستی کانگریس صدر چودھری انل کمار کو جب پوروانچل کے کانگریس لیڈران نے استقبالیہ دیا اور شکریہ ادا کیا، تو اس موقع پر پوروانچل کانگریس چیئرمین شیوجی سنگھ، تپن جھا، ونود دوبے، ضلع صدر آر کے مشرا، کنوینر پردیپ پانڈے، تپن جھا، سابق صدر شیوراج پانڈے، ونود شریواستو، راج کشور گری، آدتیہ تیواری، سریش شکل، مرزا بیگ سمیت سینکڑوں پوروانچل کے لوگ موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */