پنجاب کی کانگریس حکومت نے مزید ایک انتخابی وعدہ پورا کیا، 15 لاکھ کنبہ کو ملا مفت بیمہ کور

پنجاب کی کانگریس حکومت نے بتایا کہ ریاستی حکومت اب 55 لاکھ کنبوں کو کور کرنے کے لیے ہر سال 593 کروڑ روپے کا خرچ برداشت کرے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پنجاب کی کانگریس حکومت کے وزیر اعلیٰ امرندر سنگھ نے اپنی حکومت کے ہیلتھ سے جڑے انتخابی وعدے کو پورا کرتے ہوئے جمعہ کو ان 15 لاکھ کنبوں کے لیے مفت بیمہ کور کا اعلان کیا جو پہلے آیوشمان بھارت-سربت صحت بیمہ منصوبہ کے دائرے میں شامل نہیں تھے۔ انھوں نے آج ورچوئل کابینہ میٹنگ میں اس فیصلہ کا اعلان کیا۔

حالانکہ محکمہ صحت نے ان کنبوں کو شیئر کی بنیاد پر سرکاری منصوبوں کے کور میں لانے کی تجویز پیش کی تھی، جس کے لیے مستفیدین کو خرچ کے کچھ حصے کی ادائیگی کرنی ہوتی۔ لیکن امرندر سنگھ نے پنجاب کے لوگوں کے لیے یونیورسل ہیلتھ سروس کے اپنی حکومت کے وعدے کے مطابق ان کنبوں کے لیے بیمہ کور بھی پوری طرح سے مفت کرنے کا مشورہ دیا۔


پنجاب حکومت کے ایک ترجمان نے میٹنگ کے بعد کہا کہ سرکاری ملازمین یا پنشن یافتگان کے کنبوں کو چھوڑ کر، جو پہلے سے ہی پنجاب میڈیکل اٹینڈینس قوانین کے تحت آتے تھے، ریاست کے تقریباً 55 لاکھ کنبے اب اس منصوبہ کے دائرے میں آئیں گے، جن سے ان کنبوں کو بڑی راحت ہوگی۔ حکومت نے بتایا کہ ریاستی حکومت اب 55 لاکھ کنبوں کو کور کرنے کے لیے ہر سال 593 کروڑ روپے کا خرچ برداشت کرے گی، جو پبلک اور پرائیویٹ اسپتالوں میں ثانوی اور تیسری دیکھ بھال علاج کے لیے فی کنبہ 5 لاکھ روپے کا بیمہ کور فراہم کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔