پنجاب ضمنی انتخاب: جالندھر سیٹ پر عآپ امیدوار سشیل کمار رنکو کی جیت

اپوزیشن کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو بھی مبارکباد دینا چاہیں گے جنہوں نے ان کے ساتھ بدسلوکی، قابل اعتراض، ناگوار الفاظ کہے اور ذاتی حملے کئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے ہفتہ کو جالندھر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار سشیل کمار رنکو کی جیت کو ان کی حکومت کے ذریعے گزشتہ 14 مہینوں میں کئے گئے کاموں پر عوام کی مہر قرار دیا۔ بھاگونت مان اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے مشترکہ طور پر میڈیا سے خطاب کیا، جس میں وزیر اعلیٰ مان نے کہا کہ ان کی پارٹی مذہب، ذات پات کی سیاست نہیں کرتی اور اس کے مسائل تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر وغیرہ ہیں۔ انہوں نے پارٹی رضاکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس جیت سے ان کی ذمہ داری اور بڑھ گئی ہے۔

اپوزیشن کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو بھی مبارکباد دینا چاہیں گے جنہوں نے ان کے ساتھ بدسلوکی، قابل اعتراض، ناگوار الفاظ کہے اور ذاتی حملے کئے۔ وہ شاید ایک وزیر کے خلاف مبینہ قابل اعتراض ویڈیو پر اٹھائے جانے والے کیس کا حوالہ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت گیا جب آپ کسی پر الزام لگا کر ووٹ حاصل کرتے تھے۔ بھگونت مان نے کہا کہ آج لوگ سوچتے ہیں کہ ان کے بچوں کو اچھی تعلیم، صحت کی سہولیات ملیں گی یا نہیں۔


گزشتہ سال سنگرور لوک سبھا کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے اسے بھی سر خم تسلیم کیا تھا اور اس کا تجزیہ کیا ہے کہ ان سے کہاں غلطی ہوئی اور اسے درست کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سال 2024 میں پارٹی پنجاب میں لوک سبھا کی تمام تیرہ نشستیں جیتنے کی کوشش کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔