پنجاب: بھاکھڑا نہر میں کار کے گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 2 بچیاں لاپتہ

اس حادثہ میں رنگس سی ایچ سی میں کام کرنے والے آرتھوپیڈک ماہر ڈاکٹر ستیش کمار پونیا، ان کی بیوی سریتا پونیا، بیٹا راجہ عرف دکش، پونیا کے بہنوئی راجیش دیوندا اور راجیش کی بیوی رینا کی موت ہوگئی۔

کار حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
کار حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

جے پور: پنجاب کے جالندھر میں پیر کو بھاکھڑا نہر کے پل پر ایک بس نے کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک، جبکہ دو افراد لاپتہ ہیں۔ مرنے والوں میں ایک ڈاکٹر، اس کی بیوی، اس کا بچہ اور دو رشتہ دار شامل ہیں، جبکہ 2 اور 4 سال کی دو بچیاں لاپتہ ہیں۔ یہ خاندان راجستھان کے سیکر ضلع میں رہتا تھا۔ نہر میں لاپتہ ہونے والی لڑکیوں کی تلاش جاری ہے۔

ڈاکٹر ستیش کمار پونیا 13 اپریل کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہماچل پردیش گھومنے گئے ہوئے تھے اور پیر کی رات تک واپس آنا تھا۔ سیکر کے ایس پی کنور راشٹردیپ نے کہا کہ حادثے کی اطلاع پنجاب پولیس نے دی تھی۔ اس حادثہ میں رنگس سی ایچ سی میں کام کرنے والے آرتھوپیڈک ماہر ڈاکٹر ستیش کمار پونیا، ان کی بیوی سریتا پونیا، بیٹا راجہ عرف دکش (14)، پونیا کے بہنوئی راجیش دیوندا (35) اور راجیش کی بیوی رینا کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹر کی دو سالہ بیٹی راجوی اور رشتہ دار کی 4 سالہ بیٹی گڑیا کو نہر میں تلاش کیا جا رہا ہے۔


پونیا کی بیوی سریتا ایک سرکاری اسکول میں ٹیچر تھیں۔ جوڑے کا بیٹا دکش آٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا۔ ڈاکٹر کا سالا دیوندا ایک کوچنگ ٹیچر تھا اور اس کی بیوی رینا بھی ایک سرکاری اسکول میں ٹیچر تھی۔ ڈاکٹر اور اس کے بہنوئی کے گھر والے شملہ اور منالی گھومنے گئے ہوئے تھے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے گاڑی کو باہر نکالا۔ متوفی کی شناخت پرس سے ملنے والے کاغذات سے ہوئی۔ حادثے کی اطلاع پر دہلی میں رہنے والے متوفی ڈاکٹر کے بڑے بھائی اوم پرکاش پنجاب کے لیے روانہ ہوگئے۔ اوم پرکاش دہلی پولیس میں اے ایس آئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔