کسان تحریک: سڑکوں کو کھودنے والی کھٹّر حکومت پر معاملہ درج کرنے کا مطالبہ

پی ایس ایس ایف نے کسان تنظیموں کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کارپوریٹ گھرانوں کو خوش کرنے کے لیے کسان ، مزدو اورملازمین مخالف پالیسیاں نافذ کررہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جالندھر: پنجاب ماتحت سروسزفیڈریشن (پی ایس ایس ایف) نے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کو دہلی جانے سے روکنے کے لیے قومی شاہراہ کو کھودنے کے لئے ہریانہ کی منوہر لال کھٹّر حکومت کے خلاف ملکی املاک کو نقصان پہنچانے کا معاملہ درج کیا جائے۔ فیڈریشن کے سربراہ ستیش رانا، جنرل سکریٹری تیرتھ سنگھ باسی، فنانس سکریٹری منجیت سنگھ سینی اور چیف ایڈوائزر ویداپرکاش شرما نے ایک مشترکہ پریس بیان میں کسان تنظیموں کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کارپوریٹ گھرانوں کو خوش کرنے کے لیے کسان ، مزدو اورملازمین مخالف پالیسیاں نافذ کررہے ہیں۔

مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک کی املاک کو نقصان پہنچا کر اور پولیس کارروائی کرکےانسانی حقوق کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے قومی شاہراہ کو کئی کلومیٹر تک کھودنے کے سبب سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے لیے ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹرپرمقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں تین اور چار دسمبر کومودی اور مرکزی حکومت کا پتلا نذرآتش کرکے ریلیاں اور مظاہرہ کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔