حیدر آباد میں آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی مخالفت، ایک شخص اسٹیج پر پہنچا، مائک توڑنے کی کوشش

ہیمنت بسوا سرما حیدر آباد میں ایک ریلی کر رہے تھے جب اسٹیج پر ایک شخص چڑھ گیا۔ اس شخص کا تعلق کسی پارٹی سے ہے یا وہ کسی وجہ سے ہیمنت بسوا سرما سے ناراض ہے، اس بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ہیمنت بسوا سرما، تصویر یو این آئی
ہیمنت بسوا سرما، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

مسلمانوں اور مدارس اسلامیہ کے خلاف لگاتار زہر اگل رہے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما ان دنوں تلنگانہ دورہ پر ہیں۔ اس دوران ان کی سیکورٹی میں اس وقت زبردست چوک دیکھنے کو ملی جب ایک شخص نہ صرف ان کے قریب پہنچ گیا، بلکہ مائک توڑنے کی کوشش بھی کی اور ہیمنت بسوا سرما سے کچھ لفظی جنگ بھی ہوئی۔ حالانکہ وہاں موجود دوسرے لوگوں نے فوراً اس شخص کو ہیمنت بسوا سرما سے دور کیا تاکہ آسام کے وزیر اعلیٰ کو کسی طرح کا نقصان نہ پہنچ سکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیمنت بسوا سرما حیدر آباد میں ایک ریلی کر رہے تھے جب اسٹیج پر ایک شخص چڑھ گیا۔ اس شخص کا تعلق کسی پارٹی سے ہے یا وہ کسی وجہ سے ہیمنت بسوا سرما سے ناراض ہے، اس بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حالانکہ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے جلسہ کے دوران ٹی آر ایس کارکنان نے کافی ہنگامہ کیا، اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسٹیج پر چڑھنے والا شخص ٹی آر ایس سے جڑا ہو سکتا ہے۔


اس سے قبل آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے حیدر آباد میں مہالکشمی مندر کا دورہ کیا۔ یہاں سے باہر آنے کے بعد انھوں نے کہا کہ حکومت صرف ملک اور عوام کے لیے ہونی چاہیے۔ حکومت کبھی بھی کنبہ کے لیے نہیں ہونی چاہیے۔ انھوں نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔