ہندوستان کے مایہ ناز کرکٹر وراٹ کوہلی نے اپنے نام کیا ایک اور ریکارڈ

وراٹ کوہلی گزشتہ دو سے زیادہ برسوں سے ہندوستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے شخص ہیں، اور حال ہی میں ان کے فالورز میں غیر معمولی اضافہ بھی دیکھنے کو ملا ہے۔

وراٹ کوہلی، تصویر یو این آئی
وراٹ کوہلی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے بہترین بلے باز وراٹ کوہلی انسٹاگرام پر 100 ملین یعنی دس کروڑ فالورز کے ساتھ ایشیاء پیسیفک خطے میں پہلے شخص بن گئے ہیں۔ کرکٹ کے میدان میں ان کی سنچری اور ریکارڈ سے گہرا تعلق ہے تو ہے ہی لیکن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ملین فالوورز کی سنچری لگا کر تاریخ رقم کی ہے۔

وراٹ یہ کامیابی حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر اور پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ حال ہی میں وہ ڈف اینڈ فیلپس کے سیلیبریٹی برانڈ ویلیوئیشن اسٹڈی میں اعلی پوزیشن برقرار رکھنے کے سلسلے میں چرچا میں تھے۔


وراٹ گذشتہ دو سے زیادہ برسوں سے ہندوستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فولو کئے جانے والے شخص تھے لیکن حال ہی میں ان کے فولورز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ پر اپنی فٹنیس اور کرکٹ سے متعلق ویڈیو اور حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف بڑی ٹسٹ جیت ہے۔ ان کے نام ٹسٹ کرکٹ میں ستائیس اور ایک روزہ میچ میں تینتالیس سنچریاں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔