اتر پردیش کے ہر گاؤں پہنچے گا پرینکا گاندھی کا ’خصوصی کیلنڈر‘، کیا آپ نے دیکھا؟

نئے سال پر اتر پردیش کے ہر گاؤں اور ہر شہر تک کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ذریعہ بھیجے گئے کیلنڈر کو پہنچانے کا کام پارٹی کارکنان کر رہے ہیں۔ یہ کیلنڈر کئی معنوں میں بہت اہم ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی تصویروں پر مشتمل نئے سال یعنی 2021 کا کیلنڈر اتر پردیش کے ہر گاؤں میں پارٹی کارکنان کے ذریعہ پہنچایا جا رہا ہے۔ یہ کیلنڈر کئی معنوں میں بہت خاص ہے اور ہر مہینے کے اعتبار سے بارہ تصویریں اس میں شامل کی گئی ہیں۔ دراصل کانگریس اتر پردیش میں خود کو مضبوط کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔ ریاست میں پنچایتی سطح اور بلاک کانگریس کمیٹی کی تشکیل کی سرگرمیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ کانگریس کے اعلیٰ افسران 3 جنوری سے اپنے اپنے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اور مقامی لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

اتر پردیش کے ہر گاؤں پہنچے گا پرینکا گاندھی کا ’خصوصی کیلنڈر‘، کیا آپ نے دیکھا؟
اتر پردیش کے ہر گاؤں پہنچے گا پرینکا گاندھی کا ’خصوصی کیلنڈر‘، کیا آپ نے دیکھا؟
اتر پردیش کے ہر گاؤں پہنچے گا پرینکا گاندھی کا ’خصوصی کیلنڈر‘، کیا آپ نے دیکھا؟
اتر پردیش کے ہر گاؤں پہنچے گا پرینکا گاندھی کا ’خصوصی کیلنڈر‘، کیا آپ نے دیکھا؟
اتر پردیش کے ہر گاؤں پہنچے گا پرینکا گاندھی کا ’خصوصی کیلنڈر‘، کیا آپ نے دیکھا؟
اتر پردیش کے ہر گاؤں پہنچے گا پرینکا گاندھی کا ’خصوصی کیلنڈر‘، کیا آپ نے دیکھا؟
اتر پردیش کے ہر گاؤں پہنچے گا پرینکا گاندھی کا ’خصوصی کیلنڈر‘، کیا آپ نے دیکھا؟
اتر پردیش کے ہر گاؤں پہنچے گا پرینکا گاندھی کا ’خصوصی کیلنڈر‘، کیا آپ نے دیکھا؟
اتر پردیش کے ہر گاؤں پہنچے گا پرینکا گاندھی کا ’خصوصی کیلنڈر‘، کیا آپ نے دیکھا؟

جہاں تک کانگریس کے کیلنڈر کی بات ہے، اس میں اتر پردیش کی انچارج قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے عوامی رابطوں اور جدوجہد کی تصویریں شامل کی گئی ہیں۔ 12 صفحات کے اس کیلنڈر میں پہلے صفحہ پر سونبھدر کے اُمبھا قتل عام کے بعد اپنی ہمدردی ظاہر کرنے سونبھدر پہنچی پرینکا گاندھی کی تصویر قبائل خواتین کے ساتھ شائع ہوئی ہے۔ کیلنڈر میں ہاتھرس متاثرہ کی ماں سے گلے لگتی پرینکا گاندھی کی تصویر بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں ہاتھرس جاتے ہوئے راستے میں پولس لاٹھی چارج سے کارکنان کو بچاتی ہوئی کانگریس جنرل سکریٹری کی تصویر بھی اس کیلنڈر میں ہے۔ پرینکا گاندھی سی اے اے-این آر سی کے خلاف لگاتار سڑکوں پر جدوجہد کرتی رہی ہیں اور اس سلسلے میں ان کی اعظم گڑھ کی ایک تصویر بھی ہے جس میں وہ متاثرہ کنبہ کی ایک بچی کے آنسو پونچھ رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔