کسانوں کے حق میں پرینکا گاندھی نے پھر بلند کی آواز، یوگی حکومت پر حملہ

پرینکا گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بی جے پی حکومت میں کھاد نہ ملنے سے کسان پریشان ہیں، کانگریس حکومت آئی تو بوائی سیزن کے 30 دن پہلے کھاد موافق مقدار میں دستیاب کرایا جائے گا۔

پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کسانوں کے ایشو کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں کھاد نہ ملنے سے کسان بے حال ہیں۔ کانگریس کا عزم ہے کہ بوائی سیزن کے 30 دن پہلے کھاد موافق مقدار میں دستیاب کرا کر وقت پر کوآپریٹو کمیٹیوں اور پی سی ایف مراکز میں بھیجیں گے۔ ہماری ترجیح کسان کو وقت پر کھاد دینا ہے۔

پرینکا گاندھی نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں مذکورہ بالا عزائم کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے ایک خبر بھی شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ کھاد نہ ملنے سے کسان پریشان ہیں۔ کھاد نہ ملنے کی وجہ سے کسان در در بھٹک رہے ہیں۔


اس سے قبل 24 نومبر کو پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا تھا کہ جیور کے کسانوں کو معاوضہ کیوں نہیں دیا گیا ہے؟ کیوں کسان فیملی اس سردی میں ٹینٹ میں رہنے کو مجبور ہیں؟ معاوضہ کسانوں کا حق ہے۔ مودی جی کسانوں کے تئیں اگر آپ کی نیت سچ مچ صاف ہے تو اپنے انتخابی ارمانوں کو پورا کرنے کے لیے انھیں بے گھر مت چھوڑیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */